Wednesday, 17 December 2014

سب لوگ زندہ درگور..... ......کتنی مائوں کو رول دیا



ہائے وہ کیسے ظالم تهے...... اک ظلم کا دریا کهول دیا
سب لوگ زندہ درگور..... ......کتنی مائوں کو رول دیا
اس لہو کی قیمت ہے کتنی ہوتے جو بشر تو جانتے تم
کیا کہنا ہے کیا سننا ہے ..........معصوم لہو نے بول دیا
قائد کی لگن اقبال کا خواب اک خواب رہا بس خواب رہا
لاکهوں تن کی قربانی کا اس دهرتی نے کیا مول دیا
روٹی پانی اور کپڑوں کو یہ قوم ترستی ہے یوں تو
پر جس روگی نے اب کے دیا یہ روگ بڑا انمو ل دیا

عنبر شاہد

No comments:

Post a Comment