رحمت میں اپنی چھپا دے خدایا
زیارت حرم کی مقدر میں لکھ دے
نبی جی کا روضہ دکھا دے خدایا
ہیں نادان بندے تیرے ہم ہیں عاصی
ہمیں راہ حق پر چلا دے خدایا
اندھیروں میں بھٹکے ہوئے ہیں مسافر
انہیں روشنی تو دکھا دے خدا یا
تیرے اس جہاں میں نہیں کوئی منصف
کوئی فیصلہ تو سنا دے خدایا
غموں کی تپش سے گُھلے جا رہے ہیں
کرم کی ہوائیں چلا دے خدایا

No comments:
Post a Comment