پیار اپنا مثال بھی ہوتا
وہ اگر ہم خیال بھی ہوتا
حسن تیرا ہے بے مثال مگر
کاش یہ لا زوال بھی ہوتا
کوئی ایسا تو دکھ دیا ہوتا
جس کو پا کر ملال بھی ہوتا
کاش ان کرب ریز سالوں میں
کوئی خوشیوں کا سال بھی ہوتا
روکنے کی تمہیں سعی کرتے
گر ہمیں احتمال بھی ہوتا
جو بدل ڈالتے یہ دنیا ہم
کوئی ایسا کمال بھی ہوتا
پیار میں ہو گیا جو حال مرا
کاش ان کا وہ حال بھی ہوتا
ہم کو یدنا
No comments:
Post a Comment