Poetry For You
Thursday, 11 August 2016
Tuesday, 1 December 2015
دسمبر کا مہینہ ........آ گیا ہے
ہمیں بھی یہ قرینہ آ گیا ہے
غمو ں کے ساتھ جینا آ گیا ہے
کہانی غم کی اوروں کو سنائی
تجھے پر کیوں پسینہ آ گیا ہے
ہیں راتیں سرد اور تنہائیاں ہیں
دسمبر کا مہینہ آ گیا ہے
عنبر شاہد
Thursday, 14 May 2015
Wednesday, 31 December 2014
ہے دعا میری خد ا یا ، رحمتوں کا سا ل ہو
ختم ہوں سب فاصلے یہ قربتوں کا سال ہو
د رد کے مارے ہوووں کا ا یک تو ہی آسرا
کرب میں ڈوبے ہووٗں کو راحتوں کا سا ل ہو
علم کی شمع جلے ہر سو مٹیں تا ریکیا ں
تنگ نظری ہو ختم ، یہ وسعتوں کا سال ہو
دے ہدایت تو ہمیں پہچان لیں ہم حق کی راہ
سب مسلمانوں کا یا رب عظمتوں کا سا ل ہو
اس فلک پر سب ستارے یوں چمکتے ہی رہیں
ا ن کے دشمن کے لیے یہ ذلتوں کا سال ہو
مفلسی کردے ختم تو ، بے بسی کو دور کر
میری ا رض پا ک پر یہ برکتوں کا سال ہو
کسی سے کیا کہیں بھلا کہ کیا یہ سال دے گیا
کسی سے کیا کہیں بھلا کہ کیا یہ سال دے گیا
عروج کے تھے منتظر،مگر زوال دے گیا
وہ آفتیں ،قیامتیں تباہیاں ،مصیبتیں
خوشی ہماری چھین کر ہمیں ملال دے گیا
زمین بوس کر گیا بہار رنگ آ شیاں
خزاں کی زد میں تھے جو ایسے خدو خال دے گیا
وہ جن کے آسرے پہ ہم گزار لیں گے زندگی
وہ یاد گار لمحے ہمیں خال خال دے گیا۔
رہی ہیں جوں کی توں یہاں پہ مشکلیں عوم کی
نہ جس کا کوئی ماضی تھا ہمیں وہ حال دے گیا
ہر ایک بات برملا کہی ہے عنبر آ پ نے
تمہیں یہ سال شاعری میں اک کمال دے گیا
عنبر شاہد
Tuesday, 23 December 2014
تیری جانب سے مگر کوئی اشارہ بهی...... تو ہو
کب بجهے گی تشنگی.... یہ آشکارا بهی... تو ہو
ایک پل میں طے کریں گے..عشق کی سب منزلیں
تیری جانب سے مگر کوئی اشارہ بهی...... تو ہو
رات تنہائی میں عنبر آسماں.............. تکتی رہی
میری قسمت کا کہیں اس میں... ستارہ بهی تو ہو
Sunday, 21 December 2014
ختم کر د و یہ آ گ نفرت کی
![]() |
| ختم کر د و یہ آ گ نفرت کی |
ختم کر د و یہ آ گ نفرت کی
دیکھو کملا رہے ہیں پھول سبھی
توڑ ڈالو ا نا کے بت یارو
دیکھو مرجھا گئے ہیں پھول سبھی
خا ہشوں کی غلا می چھوڑ د و ا ب
دیکھو کملا رہے ہیں پھول سبھی
چھوڑو فرقوں کو،ایک ہو جائو
دیکھو مرجھا گئے ہیں پھول سبھی
یوں انگاروں کا کھیل مت کھیلو
دیکھو کملا رہے ہیں پھول سبھی
ایک ہوجائو سب جو ہو مسلم
دیکھو مرجھا گئے ہیں پھول کئی
عنبر شاہد
Subscribe to:
Comments (Atom)






